امن مذاکرات کیلیے سنجیدہ ہیں سیاسی دکان نہ چمکائی جائے ماروی

بعض پارٹیاں لون اسکیم کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں،رہنما ن لیگ، اعتزاز کی والدہ سے تعزیت

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار طالبان سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کی ایم این اے اور چیف کوآرڈنیٹر وزیراعظم لون بزنس اسکیم ماروی میمن ہفتے کو مختصر دورے پرقبائلی علاقے جمرود آئیں جہاں نیشنل بینک میں وزیراعظم لون بزنس اسکیم کے طریق کار کا معائنہ کیا اور بینک حکام کو نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کاحکم دیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں لون اسکیم کیخلاف غلط پروپیگنڈا کررہی ہیں جو انتہائی شرم کی بات ہے، دریں اثنا ماروی میمن وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اعتزاز حسن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور وزیر اعظم کی طرف سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔




بعدازاں صحافیوں سے بات چیت میں ماروی میمن نے کہا کہ حکمران امن مذاکرات کیلیے سنجیدہ ہیں،سیاسی دکان نہ چمکائی جائے ،وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار طالبان سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔
Load Next Story