معروف پاکستانی گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے
فرہاد ہمایوں نے 2018 میں بتایا تھا کہ ان میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے
معروف پاکستانی گلوکار، موسیقار، ڈرمر، ریکارڈ پروڈیوسراور ویڈیو آرٹسٹ فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔
فرہاد ہمایوں کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے۔ اور ان کے دوست و احباب سے درخواست کی گئی کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔ لیکن فیس بک پیج پر یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی موت کی وجہ کیا تھی۔
یاد رہے کہ تین برس قبل نومبر 2018 میں گلوکار فرہاد ہمایوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کا آپریشن کرکے ٹیومر کو نکال دیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں کے دماغ میں رسولی
فرہاد ہمایوں نے 2003 میں ''اوور لوڈ'' نامی میوزک گروپ تشکیل دیا تھا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔ اگرچہ گلوکار فرہاد ہمایوں میوزک بینڈ ''اوور لوڈ'' کی وجہ سے مشہور ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بطور انڈرگراؤنڈ موسیقار کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور دو بینڈز تشکیل دئیے تھے ''کووین'' اور ''منڈروئٹ'' جس میں وہ ڈرم بجاتے تھے۔