کمال خان نے سلومیاں کا فلمی کیریئر ختم کردینے کا دعویٰ کردیا

ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، کےآرکے

ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، کےآرکے۔ (فائل فوٹو)

بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے سلو میاں کا فلمی کیریئر ختم کردینے کا دعویٰ کردیاہے۔

اداکار سلمان خان کی فلم 'رادھے' پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے سلومیاں پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ برقرار ہے۔فلمی ناقد پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کے بعد میکا سنگھ بھی کمال خان کے نشانے پر


آج پھر کےآرکے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ 'بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا 'اے' نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا'۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میکا سنگھ کا کمال خان کے خلاف گانا بنانے کا اعلان

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

Load Next Story