کراچیبنارس کے قریب ہوٹل پر دستی بم حملہ10 افراد زخمی

حملہ چائے کے ہوٹل پر کیا گیا،زخمیوں میں دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں

دو زخمیوں کی حالت تشویشناک،فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے بنارس کے قریب ہوٹل پر دستی بم حملے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق بنارس کےقریب چائے کے ہوٹل پر ایک محفل سجی ہوئی تھی جس پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونےوالوں میں دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے۔


واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی،پولیس کے مطابق اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ ملزمان نے مذکورہ علاقےمیں ہی کارروائی کی ہے یا پھر دیگر علاقوں میں بھی اس قسم کی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔

Load Next Story