یاسرنواز کی حکومت سے موبائل پرکورونا ٹیون کے بجائے سورہ رحمان سنانے کی اپیل

سورہ رحمان کی تلاوت سن کر عوام ڈپریشن سے نکل کر ذہنی سکون حاصل کریں گے، یاسر نواز

موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں، یاسر نواز فوٹوفائل

یاسر نواز نے حکومت سے موبائل پر لگی کورونا ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگانے کی درخواست کی ہے۔

یاسر نواز کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ''موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔''



واضح رہے کہ یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ان دنوں ترکی میں اپنے چھوٹے بیٹے بالاج کے ساتھ چھٹیاں منارہے ہیں اور ترکی کے خوبصورت مقامات سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CP29xClh7nC/"]
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }