جرمنی میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ 2 افراد ہلاک
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 53 اور 67 سال ہے
جرمنی میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے پہلے درختوں سے ٹکرایا اور پھر سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔
خوش قسمتی سے جس وقت طیارہ سڑک پر گرا وہاں سے کوئی گاڑی گزر نہیں رہی تھی۔ طیارے میں سوار دونوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 53 اور 67 سال ہے تاہم دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ تاحال طیارے کی منزل اور ملکیت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔