سندھ سالڈ ویسٹ کا کراچی میں کچرا اٹھانے کے کام میں مزید بہتری کیلیے اقدامات

عوام کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ

عوام کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی میں کچرا اٹھانے کے کام میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی ہدایت پر چائنیز کمپنی چھانگی کانجی نے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لئے 3 وہیلر رکشوں میں مزید اضافہ کردیا۔


جمشید زون میں 77 اور گلشن زون میں 77 رکشے اور 11 سائڈ لوڈر امور انجام دیں گے جبکہ ہر یوسی میں 5 رکشے کام کریں گے۔ یہ رکشے یوسی ون سے یوسی تیس تک گھر گھر سے کچرا اٹھانے پر مامور ہوں گے جبکہ شکایات کے ازالے کے لئے بھی ایک ٹیم، رکشہ اور مشینری کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر چنہ نے کہا کہ ہر یوسی سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں متواتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری لانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور شکایات کا ازلہ یقینی بنایا جا رہا ہے، عوام کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
Load Next Story