بنوں حملے جیسے واقعات کےباعث طالبان سے مذاکرات کیلئےمشکلات بڑھ رہی ہیںعمران خان
سیکیورٹی فورسز پر حملوں سےحکومت کوانسداد دہشتگردی کی پالیسی کی تشکیل میں بھی مشکلات ہوتی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ہونے والے حملے جیسے واقعات سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں حملے جیسے واقعات کے نتیجے میں حکومت کو انسداد دہشتگردی کی پالیسی کی تشکیل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔