افغان ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک متعدد زخمی
دھماکے کے بعد طالبان کی ملٹری بیس پر اندھادھند فائرنگ
افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔
دوسری جانب کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔