فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید
ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے صدر کو تھپڑ مارنے میں ملوث 28 سالہ نوجوان ڈامین تاریل کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر پابندی لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے سرعام فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑ دیا
ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے والا شخص کون ہے ؟
ڈامین تاریل نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت جذبات میں اچانک ہوگئی۔ دوسری جانب استغاثہ نے کہا اسے سوچا سمجھا حملہ قرار دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ دامین دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں کا رکن ہے۔