کراچی گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس میں صلح کیلئے دباؤ ڈالنے پر پولیس کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ نے مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 


یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ کی خودکشی، واقعے کا قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 9 ستمبر 2019 کو فیروز آباد کے علاقے میں بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بیٹی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بغیر بچی کی لاش والدین کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کے نو دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ کیس میں 4 تفتیشی افسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ پولیس صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story