پشاور کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں کمی آنے لگی

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال و حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف 35 مریض وینٹیلٹرز پر ہیں

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال و حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف 35 مریض وینٹیلٹرز پر ہیں

پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں کورونا کے صرف 271 مریض زیر علاج رہ گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں میں مزید کمی آنے لگی ہے اور وینٹیلٹرز بھی خالی ہوگئے ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال و حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف 35 مریض وینٹیلٹرز پر ہیں۔


اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 517 بیڈز میں سے 111 بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں اور آئی سی یو میں 7 مریض داخل ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 59 مریض موجود ہیں جب کہ 13 مریض انتہائی نگہداشت میں وینٹیلٹرز پر ہیں۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 204 بیڈز میں 101 مریضوں کے زیراستعمال ہیں جب کہ اس وقت 15 کورونا کے مریض وینٹیلٹرز پر ہیں۔
Load Next Story