روپے کی قدرمیں کمی سے کینسروایڈز کی ادویہ مہنگی ہوگئی

دستاویزات کے مطابق ان 49اشیا کی علاوہ باقی ادویات اور خام مال بھارت سے درآمد کیا جا سکتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ان 49اشیا کی علاوہ باقی ادویات اور خام مال بھارت سے درآمد کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل کمی کے باعث کینسر اور ایڈز کی ادویات کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں اور حکومت نے ان کی قیمتوں پر کنٹرول کیلیے یہ ادویات بھارت سے پاکستان درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ برآمدی پالیسی آرڈر کے تحت درآمد ہوتی ہے۔


آن لائن کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت خدمات انضباط وار ارتبطاط بھارت سے ادویات وزارت تجارت کی بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے پاکستان کی منفی فہرست میں شعبہ ادویہ سازی کی 49اشیا شامل ہیں، اس فہرست میں زیادہ تر تیار شدہ مصنوعات شامل ہیں، دستاویزات کے مطابق ان 49اشیا کی علاوہ باقی ادویات اور خام مال بھارت سے درآمد کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story