وفاقی بجٹ کراچی سرکلر ریلوے بحالی کیلیے انتہائی کم رقم مختص
کے فور 2ارب35کروڑ ،کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹس کیلیے18ارب روپے رکھے گئے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے 30کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جو مجموعی لاگت کے تخمینہ 8ارب 70کروڑ روپے کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
وفاقی بجٹ میں کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹ ایک اور دو کے لیے بجٹ 18ارب روپے مختص کیے گئے ہیں 9 کھرب 58ارب روپے کے اس منصوبے میں 6کھرب35ارب روپے غیرملکی معاونت سے خرچ کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے عظیم منصوبے کے فور کے لیے 2ارب 35کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے کراچی کے گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لیے بجٹ میں 3ارب روپے رکھے ہیں۔ کراچی کے صنعتی علاقوں میں کمبائن ایفولوینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے بجٹ میں ایک ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
پشاور کراچی موٹروے کے تحت سکھر ملتان سیکشن 392کلو میٹر کی تعمیر کے لیے بجٹ میں 2ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری سیکشن کے لیے 7ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے، کراچی حیدرآباد 134.5کلو میٹر ایم نائن موٹر وے کی تعمیر کے لیے بجٹ میں 25کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، کراچی لاہور موٹر وے کے لیے اراضی کی خریداری کے لیے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں وفاقی بجٹ سے سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 9کروڑ54لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، ضلع غربی میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے15کروڑ 59لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ملیر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے بجٹ میں ایک ارب 45کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
ضلع شرقی میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے 60کروڑ 63لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ضلع وسطی مین سڑکوں کی تعمیر اور مرمت اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے ایک ارب 32کروڑ روپے رکھے گئے ہیں کے ایم سی کے فائر فائٹنگ سسٹم کی بہتری کے لیے بجٹ میں 38کروڑ40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
نشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ کی از سرنو تعمیر کے لیے کراچی پیکج کے تحت 35کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جام چاکرو سے بنارس تک سڑک کی تعمیر کے لیے کراچی پیکج کے تحت 65کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔