شادی کے خلاف نہیں ہوں ابھے دیول

میرے نزدیک شادی ایک قدرتی نہیں بلکہ سماجی رسم ہے،بالی ووڈ اداکار

میرے نزدیک شادی ایک قدرتی نہیں بلکہ سماجی رسم ہے،بالی ووڈ اداکار. فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ابھے دیول کا کہنا ہے کہ میں شادی کا شادی کرانیوالے اداروں یا شادی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ میرے نزدیک شادی ایک قدرتی نہیں بلکہ سماجی رسم ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ ایک کاغذ پر دستخط کرنے سے میں پہلے سے زیادہ پرعزم ہوجائوںگا ان کا کہنا تھا کہ چاہے میں شادی شدہ ہوں یا نہیں اگر میں کسی کے ساتھ ہوں تو مخلص ہوں اور اس میں تبدیلی نہیں چاہتا تاہم شادی کو منسوخ یا کالعدم قرار دینے کے لیے طلاق کا عمل بہت آسان ہے ۔




ان کا کہناتھا کہ شادی کا عمل احساس دلاتا ہے کہ اپ کی وراثت آپ کے بچوں کے نام ہوگی جی ایک قانونی وجہ ہے جب کہ محبت میں یہ سب نہیں ہوسکتا۔
Load Next Story