آل راونڈر شکیب الحسن پر تین میچز کی پابندی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ اور بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر خالد محمد سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ کیا تھا

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ اور بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر خالد محمد سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ کیا تھا (فوٹو:فائل)

''آبیل مجھے مار'' کے مصداق بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈر شکیب الحسن پر تین میچز کی پابندی کے ساتھ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئر لیگ میں محمڈن اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابایانی لمیٹڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پر امپائر کے سامنے لگی وکٹوں کو ٹھوکر مار کراپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یہ پڑھیں : غصے میں بپھرے شکیب الحسن تہذیب بھول گئے


 

اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری باربھی ڈسپلن کی دھجیاں اس وقت اڑائیں جب کم روشنی کی وجہ سے امپائر نے کھیل روک کر کور بلانے کا اشارہ کیا۔ اس موقع پر بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کر پٹخ دیں تھیں۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا تھا۔

میچ کے اختتام پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ لیگ انتطامیہ نے میچ ریفری کی رپورٹ پر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تین میچز کی پابندی لگانے کے ساتھ پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا جسے شکیب الحسن نے قبول کرلیا۔
Load Next Story