وزیر داخلہ نے ایف آئی اے اسامیوں کی تاریخ میں توسیع کردی
اب تک نوکریوں کیلئے8 لاکھ سے زائد افراد درخواستیں دے چکے ہیں۔
GENEVA:
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف آئی اے کی اسامیوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کی1ہزار143 اسامیوں کی مدت میں عوامی مفاد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی،گریڈ 1 سے 15 تک کی اسامیوں کی آخری تاریخ 14جون سے بڑھا کر 21 جون کردی، نوکریوں کے خواہشمند افراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو ضروری احکامات جاری کردیے، اب تک نوکریوں کے لیے 8 لاکھ سے زائد افراد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔
وزیر داخلہ نے جاب ویب پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تاریخ میں توسیع کی۔