لیاری ندی میں کچرا پھینکنے سے مون سون میں طغیانی کا خدشہ
لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کا تعمیراتی کام5سال سے التوا کا شکار ہے، اسٹریٹس لائٹس بھی نہیں نصب کی گئیں
بلدیاتی انتظامیہ، نجی ادارے اور ٹھیکیدار لیاری ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں اور لیاری ندی میں کچرا اور عمارتوں کا ملبہ پھینک رہے ہیں جس سے ذیلی سڑکوں پر پولیس کے گشت میں سخت مشکلات پیدا ہورہی ہیں جبکہ لیاری ندی میں کئی ٹن کچرا پھینکنے کے باعث مون سون سیزن میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر شمالی حصے کا تعمیراتی کام 5سال سے التوا کا شکار ہے، ایکسپریس وے کے جنوبی حصے پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ شمالی حصہ جزوی طور پر سرشاہ سلیمان روڈ سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک کیلیے کھولا ہوا ہے، لیاری ایکسپریس وے کی دونوں اطراف کی سروس سڑکیں ناپختہ ہیں، چند مقامات پر سابقہ ٹائون انتظامیہ نے کارپٹنگ ورک مکمل کیا ہوا ہے تاہم تقریباً 14کلومیٹر ذیلی سڑکیں ناپختہ ہیں، اسٹریٹ لائٹس نہ تو لیاری ایکسپریس وے پر ہیں اور نہ سروس سڑکوں پر لگائی گئی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق لیاری ایکسپریس وے اور ذیلی سڑکیں اسلحہ اور منشیات کی منتقلی کے لیے استعمال ہورہی ہیں، سہراب گوٹھ تا ماڑی پوری روڈ تک رات کے اندھیرے میں یہ کام باآسانی کیا جارہا ہے، ایکسپریس وے پر پولیس گشت کا کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ ذیلی سڑکوں پر پولیس موبائل کی نقل وحرکت ہوتی ہے تاہم کچھ عرصے سے روزمرہ کی گشت شدید متاثر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، تین ہٹی اور دیگر علاقوں میں عمارتوں کا ملبہ ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس سے ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں پر پولیس گشت متاثر ہے، ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ افراد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرکے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر رات کے اندھیرے میں باآسانی ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں کے ذریعے فرار ہوجاتے ہیں، پولیس موبائل ذیلی سڑکوں پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہونے سے ان مجرموں کا تعاقب کرنے سے قاصر ہوتی ہے، پولیس اور سی آئی ڈی نے کچھ عرصے قبل منشیات کا نیٹ ورک توڑنے کیلیے گلشن اقبال سے ملحق کچی آبادی مدینہ کالونی میں پیدل چل کر آپریشن کیا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کی16کلومیٹر لمبی ذیلی سڑکوں پر جگہ جگہ منشیات کے پاکٹس قائم ہیں، متعلقہ علاقوں کی پولیس نے ان منشیات کے اڈوں کے خاتمے کیلیے متعدد آپریشن کیے تاہم کچھ عرصے کے بعد یہ دوبارہ قائم ہوجاتے ہیں، ذیلی سڑکوں پر ملبے کے ڈھیر قائم ہوجانے کی وجہ سے اب کچی آبادیوں میں پولیس کو گشت کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، سروے کے مطابق ضلع شرقی اور ضلع وسطی کی انتظامیہ بھی روزمرہ کا کچرا لیاری ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں اور لیاری ندی میں پھینک رہی ہے، متعلقہ اضلاع کے محکمہ صفائی کا عملہ ڈیزل چوری کرکے علاقے کا کچرا لینڈفل سائیٹ پر پھینکنے کے بجائے لیاری ندی میں ڈال رہا ہے، متعلقہ انجینئرز نے کہا ہے کہ اگر لیاری ایکسپریس وے کی ذیلی سڑکوں پر عمارتوں کا ملبہ اسی طرح ڈالا جاتا رہا تو ذیلی سڑکوں کا لیول اونچا ہوکر لیاری ایکسپریس کے برابر ہوجائے گا۔