راج کندرا کی پہلی بیوی کے شلپا شیٹھی پر سنگین الزامات

میری سابق اہلیہ کو شلپا شیٹھی کے خلاف انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے ، راج کندرا

میری اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں، سابق اہلیہ کا الزام فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر اور پروڈیوسر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹھی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹھی کا ہاتھ تھا۔ تاہم اب راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے ان الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئےالٹا اپنی بیوی کے بارے میں کئی انکشاف کیے ہیں۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹھی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔




راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لوگ لندن میں رہتے تھے اس وقت ان کی بیوی کے میرے بہنوئی (بہن کے شوہر) کے ساتھ تعلقات تھے۔ اور جب میں بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے تھے۔ مجھے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں میرے گھر والوں یہاں تک کہ میرے ڈرائیور نے بھی بتایا تھا۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔ شلپا راج کندرا کی دوسری بیوی ہیں دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ویان راج کندرا ہے۔
Load Next Story