کینیڈا میں پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا عمران خان
مغرب میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا
کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں،مغرب میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مغربی ممالک کے بعض راہنماؤں کومعاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کےلیے سوچ رہا ہے۔ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، لیکن بہت سے عالمی رہنماؤں کی طرف سے کینیڈا میں مسلم خاندان کے ساتھ پیش آنے والےدشت گردی کے واقعے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، نفرت آمیز ویب سائٹس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، جب کہ عالمی برادری کو آن لائن نفرت انگیزمواد اور انتہاپسندی کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کینیڈین وزیراعظم آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں، انہیں اس حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی برطانیہ میں گزاری ہے، میں جانتا ہوں مغربی کلچر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا۔