سپریم کورٹ میں 6 بینچ تشکیل 500 مقدمات کی سماعت ہوگی
رواں ہفتے بلوچستان بدامنی، لاپتہ افراد، اوگرا کیس اوردیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی نے آئندہ ہفتے20سے 24جنوری تک مختلف مقدمات کی سماعت کیلیے کورٹ روسٹر جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر 6بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس شیخ عظمت سعید۔ بینچ نمبر2میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس میاں شاکر نثار،جسٹس امیر ہانی مسلم۔ بینچ نمبر3 میں جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس اقبال حمید الرحمن، جسٹس مشیر عالم۔ بینچ نمبر4 میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اعجاز افضل خان۔ بینچ نمبر5 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس گلزار احمد اور بینچ نمبر6جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل ہوگی جوفوجداری سول اور دیگر آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ آئندہ ہفتے بلوچستان بدامنی، 35لاپتہ افراد، اوگرا عملدرآمد رپورٹ اور کامران فیصل قتل کیس سمیت 12سے زائد اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔
یہ مقدمات چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اور جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم بینچوں میں لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں 500سے زائد مقدمات سماعت کے لیے لگائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر مقدمات عام لوگوں سے متعلق ہیں۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں3رکنی بینچ محمد جمیل لاپتہ کیس، حماد عامر لاپتہ کیس، سی ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کرے گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ محبت شاہ کیس، سپریم کورٹ بار کیس، خاور محمود لاپتہ کیس اور غیر قانونی سی این جی اسٹیشنز کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کرے گی جبکہ چیف جسٹس کی بینچ ای او بی آئی اور کامران فیصل قتل کیس کی سماعت کرے گی۔