اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا
پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بابراعظم اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 117 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ بابراعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عاقف جاوید، حسن علی، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو عثمان خواجہ اور کولن منرو کریز پر آئے۔ چوتھے اوور میں عثمان خواجہ 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ محمد اخلاق آئے اور پانچویں اوور میں محض ایک رن پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
چوتھے نمبر پر کریز پر آنے والے افتخار احمد اور ون ڈاؤن کولن منرو نے بہترین پارٹنر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی اور آخری وقت تک کریز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کولن منرو نے 56 گیندوں پر 88 رنز اسکور کیے جن میں دو چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں اسی طرح افتخار احمد نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے جن میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.4 گیندوں پر حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔