کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ ٹل گیا
نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔
کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے پر فیصلہ موخر کردیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے اور جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا اور جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے، مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 49 پیسے اور مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ کیا جائے۔ کے الیکٹرک نے اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا بھی کی تھی۔