کراچی ایکسپریس نیوز کے تینوں شہدا کی رسم قل ادا کردی گئی

شہید ٹیکنیشن وقاص کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وقاص نہ صرف ان کے بڑھاپے کاواحدسہا را تھابلکہ وہ ان کی امیدوں کامرکزتھا.

شہید ٹیکنیشن وقاص کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وقاص نہ صرف ان کے بڑھاپے کاواحدسہا را تھابلکہ وہ ان کی امیدوں کامرکزتھا،

ایکسپریس نیوز کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونے والے تینوں کارکنوں ٹیکنیشن وقاص عزیز،سیکیورٹی گارڈ اشرف آرائیں اورڈرائیور خالد خان کے ایصال ثواب کیلیے ان کی رہائش گاہوں پررسم قل کا اہتمام کیا گیاجس میں شہداکے اہلخانہ ،رشتے داروں،دوست احباب،علاقہ مکین اورایکسپریس میڈیاگروپ کے افسران وکارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومین کے ایصال ثواب کیلیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔


شہید ٹیکنیشن وقاص کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وقاص نہ صرف ان کے بڑھاپے کاواحدسہا را تھابلکہ وہ ان کی امیدوں کامرکزتھا،وقاص کے جانے کے بعدجیسے زندگی ایک جگہ رک سی گئی،وقاص کی خواہش تھی کہ وہ اپنے والدین کے لیے دنیا کی ہر آرائش فراہم کرے۔ شہیدسیکیورٹی گارڈ محمد اشرف کی رہائش گاہ پراب تک قیامت صغریٰ برپاہے اور بوڑھے والدین اپنے لخت جگر کویادکرکے شدت غم سے نڈھال تھے اوران کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔شہید کے اہلخانہ کاکہنا تھاکہ اشرف ان کی آنکھ کا تارا تھاجسے ظالموں نے چھین لیا،شہید کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے2 روزگزر چکے ہیں اورانھیں یقین ہی نہیں آرہاتھا کہ محمد اشرف اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔ شہید ڈرائیورخالدکی رہائش گاہ پر بھی تعزیت کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔اس موقع پررقت انگیزمناظردیکھنے میں آئے۔
Load Next Story