بوائے فرینڈ نے اپنی دوست کو جنسی زیادتی پر مزاحمت پر قتل کردیا

بوائے فرینڈ نے دو دوستوں کیساتھ ملک کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی

پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

بھارت میں بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے جنسی زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کرنے والی نوجوان لڑکی کو بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں کیف نامی لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ملنے کے لیے راضی کیا اور ایک ویران علاقے میں واقع گھر میں لے گیا جہاں کیف کے دو دوست بھی موجود تھے۔


تینوں نے بی ایس سی کی طالبہ کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش تاہم لڑکی کسی طرح اُن کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں لڑکوں نے تعاقب کے بعد طالبہ کو پکڑ لیا۔

کیف کے دوست آکاش نے لڑکی کو پکڑ کر زمین پر لٹادیا جب کہ وشال نے تیز دھار چھری کے 24 وار کرکے طالبہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔
Load Next Story