بجٹ اجلاس میں پھر شورشرابہ شہباز شریف کا اسپیکر پر ایوان کا احترام مجروح کرنے کا الزام
تاریخ یاد رکھے گی کہ آپ نے اس ایوان کا تقدس و احترام مجروح کرایا،شہباز شریف کا اسپیکر سے مکالمہ
قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے دوسرے روز بھی بجٹ پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف اظہار خیال کے دوران شور شرابے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ قواعد کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرنا تھا۔ مسلسل دوسرے روز بھی شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابے اور ہلڑ بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس 20 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔
شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ نے میری تقریر کے دوران مداخلت کرنے دی، آپ نے اس ایوان کا احترام مجروح کرایا، آپ کو تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس مقدس ایوان کا تقدس و احترام مجروح کرایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں اراکین کو موبائل استعمال کرنے سے روک دیا، انہوں نے عملے کو ہدایت کی جو اراکین موبائل سے ویڈیو بنا رہے ہیں ان کے موبائل لے لیے جائیں۔
وقفے کے دوران ایوان میں حکومتی و اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے علی اعوان نے شیخ روحیل اصغر کو کتاب کھینچ ماری، شیخ روحیل نے جواب میں کتاب حکومتی اراکین کی طرف پھینک دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 2 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے جا چکے، آج عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، عمران خان نیازی نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، قوم پوچھتی ہے کہ وہ نوکریاں کہاں گئیں، عمران نیازی نے 300 ارب ڈالر واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں ہیں وہ ڈالر۔