سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110100 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110100 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوگیا۔


کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94393 روپے ہوگٸی۔


تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

Load Next Story