منی لانڈرنگ کیس نوازشریف کی شہبازشریف کوایف آئی اے میں پیشی کی ہدایت

نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکو استعمال کرنے کی ہدایت دی

قانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔۔ فوٹو:فائل

منی لانڈرنگ کیس سے متعلق نوازشریف نے شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق شہبازشریف اورپارٹی قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔


نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔

پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔
Load Next Story