ماں کو قتل کرکے لاش کھانے والے بدبخت بیٹے کو 15 سال قید

سفاک قاتل ماں کی لاش کے ٹکڑوں کو 15 روز تک پکا کر کھاتا رہا اور اپنے کتے کو بھی کھلاتا رہا، پولیس

سفاک قاتل کو 73 ہزار ڈالر کا جرمانیہ بھی عائد کیا گیا، فوٹو: فائل

اسپین میں اپنی 69 سالہ والدہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے کھانے والے بدبخت بیٹے کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی ایک عدالت نے آدم خور نوجوان 'البرٹ ایس جی' کو 15 سال قید اور 73 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔


البرٹ نے 2019 کو اپنی 69 سالہ ماں کو گھر کے کرایہ کے معاملے پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔ سفاک بیٹے نے ماں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے تھیلوں میں بھرا اور فریج میں چھپادیا تھا۔ سفاک نوجوان اپنی ماں کی لاش کو 15 روز تک کھاتا رہا اور اپنے کتے کو بھی کھلاتا رہا۔

بدخت بیٹے کو مقتولہ کی ایک سہیلی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ میری دوست کئی دنوں سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے گھر کی تلاشی تو لاش کے ٹکڑے ملے تھے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ 73 ہزار ڈالر جرمانے کی رقم مجرم کے بڑے بھائی کو ادا کی جائے۔
Load Next Story