سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں کےخلاف آپریشن کیا جائے رانا ثنااللہ کا مطالبہ
سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کے تانے بانے جنوبی وزیرستان سے ملتے ہیں، رانا ثنا اللہ
پنجاب کے وزیر قانون کے رانا ثنااللہ نے مطالبہ کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
فیصل آباد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کے تانے بانے جنوبی وزیرستان سے ملتے ہیں جب کہ ان حملوں میں کوئی ایک نہیں بلکہ بہت سارے گروہ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، فورسز پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ عمران خان سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےمتعلق عمران خان کا بیان احمقانہ ہے، متنازعہ بیانات دینے کے بجائے وہ حالات کی نزاکت سمجھیں۔ عمران خان عوام کو کنفیوز کرکے منفی اور ضدی بچے کا کردار ادا کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجےمیں 23 اہلکار جاں بحق جب کہ آج راولپنڈی میں آر اے بازار میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔