دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کیلیے کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں
بولنگ کوچ وقار یونس کا ابھی ٹیسٹ نہ ہوا۔
دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے لیے منتخب کردہ وائٹ بال ٹیم کے پاکستان میں موجود کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔
بولنگ کوچ وقار یونس کا ابھی ٹیسٹ نہ ہوا۔ ذرائع کےمطابق تمام کرکٹرزاور مینجمنٹ ارکان نے اپنی اپنی رپورٹس کے بارےمیں پی سی بی کو آگاہ کردیاہے،اب یہ تمام ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسکیورببل کا حصہ بننے کے لیےبیس جون کورپورٹ کریں گے، جہاں پی سی بی کی جانب سےباقاعدہ دوبارہ ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔
تیسری بار ان سب کو ٹیسٹنگ کےمرحلے سے 23 جون کو گزرنا پڑے گا، پچیس جون کو وائٹ بال ٹیم کے ارکان خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ ابوظہبی مانچسٹر کی اڑان بھریں گے، لاہور سے ،حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بولنگ کوچ وقار یونس ،بیٹنگ یونس خان ، اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ٹرینریاسر ملک ، سیکیورٹی مینجرکرنل ریٹائرڈ مکرم، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور میڈیا مینجر ابراہیم بادیس روانہ ہوں گے۔