شاہین آفریدی نے نامناسب رویے پر سرفراز احمد سے معذرت کرلی

ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں، شاہین آفریدی

ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں، شاہین آفریدی

نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے نامناسب رویہ اپنانے پر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے، پی ایس ایل کے میچ میں جو بھی ہوا وہ وقتی گرما گرمی کا نتیجہ تھا۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کی عزت کرتے ہوئے اس موقعہ پر خاموش رہنا چاہیے تھا، میں نے ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی ہے اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں۔




شاہین آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا ''تم جیو ہزاروں سال، دل خوش کردیا شینو''۔

واضح رہے کہ لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندر کے پیسر کی گیند سابق ٹیسٹ کپتان کے ہیلمٹ پر لگی تھی، جس کے بعد دونوں کھلاڑی باہم الجھتے ہوئے نظر آئے تھے۔
Load Next Story