ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز(فوٹو:فائل)

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کےجھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

 
Load Next Story