امریکا سے تصادم کے لیے تیار ہیں کم جونگ آن
ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے، رہنما شمالی کوریا
صدر شمالی کوریا کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو بالخصوص اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے۔
شمالی کوریا نے اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور'دشمن پالیسی' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سفارتکاری یا سخت پابندیاں لگاکر ڈیل کرلیں گے، بہت بڑی بھول ہے۔