آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی میر اکبر خان ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کا سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان (فوٹو : فائل)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اہم رکن اسمبلی و سابق وزیر سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہوتے ہوئے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو آزاد جموں و کشمیر میں شدید دھچکا پہنچا ہے، وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ نواز سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔


سردار میر اکبر خان نے جمعہ کو چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس بھی ملاقات میں شریک تھے۔



سردار میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا سردار میر اکبر خان کو ایل اے-16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story