کراچی حصص مارکیٹ انڈیکس پہلی بار27000 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کھاد،سیمنٹ، بینکنگ سیکٹراورکثیرقومی اداروں میں خریداری سے انڈیکس میں 87پوائنٹس کااضافہ
نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ 10 فیصد پر مستحکم رکھنے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اینگروفرٹیلائزر کو رعایتی ٹیرف پر گیس فراہم کرنے کی منظوری کی اطلاع پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔
جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس27000 پوائنٹس کی نئی حد بھی رقم کرگیا، تیزی کے سبب 57.42 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 17 ارب12 کروڑ84 لاکھ41 ہزار859 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس سے مارکیٹ سرمایہ65کھرب 43ارب97کروڑ65لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اینگروفرٹیلائزر کی لسٹنگ کے علاوہ دیگر حکومتی اقدامات سے اینگروکارپوریشن کے حصص میں سرگرمیاں زیادہ رہیں جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مورال مزیدبلند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ اتارچڑھاؤ کی زد میں بھی رہی اور ایک موقع پر77.61 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن مختلف شعبوں کی جانب سے سیمنٹ، بعض بینکوں اور کثیرقومی اداروں میں خریداری نے مندی کے اثرات کو زائل کردیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر47 لاکھ79 ہزار194 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ این بی ایف سیز کی جانب سے 7 لاکھ13 ہزار766 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے40 لاکھ65 ہزار 425 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس87.10 پوائنٹس کے اضافے سے 27000.95 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس43.39 پوائنٹس کے اضافے سے 19741.01 اور کے ایم آئی30 انڈیکس138.53 پوائنٹس کے اضافے سے 44684.85 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت20.68 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ65 لاکھ99 ہزار980 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار404 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں232 کے بھاؤ میں اضافہ، 156 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھاؤ224.99 روپے بڑھ کر4725 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ179.99 روپے بڑھ کر9399.99 روپے ہوگئے جبکہ پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ37.77 روپے کم ہوکر717.70 روپے اور فلپس موریس پاکستان کے بھاؤ23 روپے کم ہوکر452 روپے ہوگئے۔دریں اثناء لاہور اسٹاک مارکیٹ کا ایل ایس ای 25 انڈیکس 12.20 پوائنٹس کے اضافے سے 5212.93 پربندہواجبکہ آئی ایس ای 10انڈیکس 4.89پوائنٹس کمی سے4744.64پوائنٹس پر بند ہوا۔