اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا
پی ایس ایل سکس کے 30 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
پی ایس ایل سکس کا تیسواں میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 20 اووز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 149 اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کا ہدف عبور کرنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو آغاز عمر امین اور محمد اخلاق نے کیا۔ پانچویں اور ساتویں اوور میں دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ عمر امین نے 13 اور محمد اخلاق نے 26 رنز بنائے۔
گیارہوں اوور میں شاداب خان 35 رنز بناکر محمد عمر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ آصف علی نے 25، برینڈن کنگ نے 5 رنز اور حسین طلعت نے 34 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے 9 اوور کی طویل پارٹنر شپ کھیلی اور ٹیم کا اسکور 93 تک پہنچا دیا بعد ازاں شان مسعود 59 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 39 گیندیں کھیلیں جن پر تین چھکے اور 6 چوکے لگائے۔
12 ویں اور 13 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے 12، محمد رضوان نے 26 اور روسو نے محض دو رنز اسکور کیے۔ 17 تا 19 ہر اوور میں ایک وکٹ گری جبکہ آخری اوور میں تین وکٹیں گریں۔
حماد اعظم نے 9، جونسن چارلس نے 19، عثمان قادر نے 4 رنز، سہیل خان نے 8 رنز بنائے جب کہ محمد عمر اور بلیسنگ صفر پر آؤٹ ہوئے صرف شاہنواز ناٹ آؤٹ رہے۔
بالنگ سائیڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے چار، فہیم اشرف اور فواد احمد نے دو دو، شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔