کراچی سائٹ میں گیس کابحران پیداواری سرگرمیاں متاثر
کئی صنعتیں بند ہوگئیں،عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی
سائٹ صنعتی علاقے میں گیس کابحران شدت اختیار کرنے سے علاقے کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس سے صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوگئی ہیں جبکہ کئی صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے بتایا کہ گیس کی عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی، انھوں نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں لہٰذا ایس ایس جی سی فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی بحالی یقینی بنائے تاکہ پیداواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جاسکیں۔
انھوں نے کہاکہ سائٹ کی صنعتوں کو ایک ہفتے سے گیس کی قلت کا سامنا ہے اور اب تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بالکل ہی معطل ہوگئی ہے۔جہاں گیس آرہی ہے وہاں پریشر مسلسل صفر ہے اس ضمن میں بارہا شکایات کے باوجود گیس پریشر کو بہتر نہیں بنایا گیا۔