اظہر ’ریڈ بال‘ کرکٹ میں جوہر دکھانے کو بے تاب

کوشش ہوگی کہ ریڈ بال فارمیٹ میں جو بھی موقع ملے اس میں شاندار پرفارمنس دوں، اظہر علی

چیمپئن شپ فائنل ڈراہواتو بھارت اور کیویز دونوں کی عزت رہ جائے گی، اظہر علی فوٹو: فائل

ٹیسٹ بیٹسمین اظہرعلی 'ریڈ بال'کرکٹ میں جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں زبردست ٹریننگ چل رہی ہے، جس کا دورہ ویسٹ انڈیز میں بہت فائدہ ہوگا، موسم سخت ضرور لیکن سب لڑکے اپنی فٹنس اور فارم کو بہتر بنانے کے لیے خوب محنت کررہے ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ڈرا ہونے سے نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں کی عزت رہ جائے گی۔

قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا لاہور میں اکیڈمیز ٹورنامنٹ کے فائنل پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے ہی کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں، کوشش ہوگی کہ ریڈ بال فارمیٹ میں جو بھی موقع ملے اس میں شاندار پرفارمنس دیں۔


دائیں ہاتھ کے اوپنر نے کہا کہ کیمپ میں ٹریننگ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ لاہور قلندرز نے شروع میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی لیکن آخری میچز میں کارکردگی اچھی نہیں دکھا پائی، پی ایس ایل سے لاہور قلندرز کے باہر ہونے کا افسوس ہوا ہے، اب پلے آفس میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔سب ٹیمیں ہماری اپنی ہیں، جیت آخر میں پاکستان کی ہونی ہے، لیگ کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ پاکستان میں بہت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنائی اور انڈر نائن ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کروایا ہے، کوشش ہوگی کہ ایسے ایونٹس تسلسل کے ساتھ کروائیں، مستقبل میں ون ڈے فارمیٹ کے مقابلے بھی کروانے کا ارادہ ہے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو پی سی بی رولزکے تحت میچ آفیشلز کی موجودگی کھیلنے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story