سابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کرگئے
عثمان خان کاکڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ اپنے گھر میں گرکر زخمی ہوگئے تھے
LONDON:
پشتونخواہ میپ کے رہنما سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشتونخواہ میپ کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے، عثمان کاکڑ کراچی میں زیر علاج تھے۔
ترجمان پشتونخواہ میپ رضا محمد نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ آئی سی یو میں تھے، بعد میں انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔