مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے تینوں نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس
مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔
بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا اطلاعات کے مطابق ضلع میں گزشتہ 2 روز سے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ 150 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 24 کے قریب نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔