پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن ر صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی

عدالت نے غیر معینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے غیر معینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے دیگر کیسز بھی زیرسماعت ہیں، اس کیس کو بھی ان کے ساتھ کلپ کیا جائے، اس نوعیت کے تمام کیسز کو ایک ساتھ سنیں گے۔


سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے ایڈوکیٹ جنرل سے اس بارے میں ہدایات لینا چاہتا ہوں۔ جسٹس لعل جان خٹک نے کہا کہ اس میں کسی سے رائے لینے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے غیر معینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔

کیپٹن (ر) صفدر پر اداروں کے خلاف ہائیکورٹ کے احاطے میں تقریر کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Load Next Story