سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا غیرمعمولی اضافہ

فی تولہ سونا 108850 روپے اور دس گرام سونا 1329 روپے بڑھ کر 93321 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کے اضافے سے 1783ڈالر فی اونس ہوگیا۔ فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1783 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1550 روپے اور 1329 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 321 روپے ہوگٸی۔

 

 
Load Next Story