بلوچستان حکومت میں بحران کا خطرہ ٹل گیا
جام کمال اور سردار یار محمد رند کے درمیان جاری تناوٴ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
بلوچستان حکومت میں بحران کا خطرہ ٹل گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کے درمیان جاری تناوٴ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دورہ بلوچستان کے موقع پر سردار یار محمد رند اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، شہریار آفریدی نے صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند کو وزارت سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی منالیا۔ شہریار آفریدی کے ساتھ ملاقات میں یار محمد رند نے استعفیٰ نہ دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور یار محمد رند سے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے شہریار آفریدی کی درخواست پر یار محمد رند سے ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی سردار یار محمد رند سے ملاقات کرکے انکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کی کاوشوں سے بلوچستان حکومت میں بحران کا خطرہ ٹل گیا ہے، اب تحریک انصاف بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میں اختلافات ختم ہونے کا امکان ہے۔