نواز شریف کی عدم موجودگی میں اپیلیں آگے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ
نیب کی نواز شریف کی العزیز ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں خارج کرنے کی استدعا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی عدم موجودگی میں اپیلیں آگے بڑھانے کے اہم قانونی نقطے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف ،مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے کہ سماعت کا حق دینا آئین میں دیا گیا بنیادی حق ہے، میرے مشاہدے کے مطابق جو لوگ کورٹ کے سامنے موجود نہیں تھے میرٹ پر جائے بغیر ان کی اپیل خارج کی گئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اپیل خارج ہونے پر بھی ملزم کا کوئی حق متاثر نہیں ہوتا، میرٹ پر خارج اپیل کو اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کا آپشن بھی رہتا ہے۔
نیب نے نواز شریف کی العزیز ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سننا عدالت کی صوابدید ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم قانونی نقطے پر فیصلہ محفوظ کرلیا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں اپیلیں کیسے آگے بڑھائی جائیں؟۔