میانمارمیں احتجاج کے دوران جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک
فوجی بغاوت کے خلاف ملک بڑوں شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی اہلکاروں نے براہ راست عوام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مظاہرین کی جانب سے بھی فوج کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور فوج پر دستی بم پھینکے گئے جس سے دو فوجی افسران مارے گئے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج میں تشدد کا آغاز مظاہرین کی جانب سے کیا گیا۔
اسی طرح میندلے میں فوجی بغاوت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے معزول حکمراں جماعت کے 4 ارکان کار میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
میانمار میں رواں برس یکم فروری کو فوج نے الیکشن میں دھاندلی کا بہانہ بناکر منتخب حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ ملک بھر میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکمراں آنگ سان سوچی کو جبری حراست میں لے لیا گیا تھا۔
فوجی بغاوت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جسے فوجی قیادت نے کچلنے کا حکم دیا اور تب سے اب تک 870 مظاہرین فوج کی فائرنگ یا تشدد سے ہلاک ہوچکے ہیں۔