عدم ادائیگی پرلیسکو نے کیمپ جیل سمیت 15 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کردی
کیمپ جیل، ٹاؤن ہال، واسا، ایل ڈی اے، پی ایچ اےاور ٹاؤن ایڈمنسٹریشنز لیسکو کی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نےعدم ادائیگی پرکیمپ جیل سمیت 15 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرد ی ہے۔لیسکو چیف نے بل ادا نہ کرنے والوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر 15 سے زائد سرکار ی اداروں کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔
لیسکوچیف چودھری محمد امین کی ہدایت پر ایس ای رشید چودھری کی زیرنگرانی لیسکو کے سینٹرل سرکل میں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئی۔ بل کی عدم ادائیگی پر کیمپ جیل، ٹاؤن ہال، واسا، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن، ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاؤن، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن، ٹی ایم اے قصور، ٹی ایم اے سمن آباد، ٹی ایم اے شرقپور، ٹی ایم اے گلبرگ کے دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی۔
کیمپ جیل لیسکو کا 4 کروڑ 30 لاکھ 69 ہزار 670 روپے ، ٹی ایم ایز 35 کروڑ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 19 کروڑ 70 لاکھ ، پی ایچ اے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کانادہندہ ہے۔ واسا کے ذمہ لیسکو کے75 کروڑ 40 لاکھ روپے اورایل ڈے اے پر لیسکو کے15 کروڑ 70 لاکھ واجب الادا ہیں۔ لیسکو چیف چودھری محمد امین کا کہنا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی بحال نہیں کی جائےگی ۔