11قتل ہندو برادری کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

مظاہرین نے واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اوران کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

مظاہرین نے واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اوران کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ہندو برادری نے بھارتی ریاست راجستھان کے جودھ پور شہر میں ان کی برادری کے 11 تارکین وطن کے قتل پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

ہندو برادری نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اوران کی برادری کی 11 ارکان کی بھارت میں پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔


ڈپلومیٹک انکلیو میں مظاہرین نے اس واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے رویے کا نوٹس لیں۔

 
Load Next Story