کورونا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے9 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

کمیٹی نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلیے 30 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔

کمیٹی نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلیے 30 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سندھ کیلیے کورونا وبا اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام کیلئے9.39 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے سندھ کیلیے کورونا وبا اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام کیلئے9.39 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، فرنٹیئر کور کیلئے9کروڑ 87 لاکھ روپے اور پاکستان رینجرز کیلیے ڈھائی کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


کمیٹی نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلیے 30 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ یہ مارکیٹیں کیچ کے علاقے مند، گوادر کے علاقے گبد اور پنجگور کے سرحدی علاقے میں قائم ہوں گی۔

اجلاس نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے3 کروڑ 90لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی۔

 
Load Next Story