ٹیکسوں پر چھوٹ کا اختیار دوبارہ FBR کو دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کے نقش قدم پر چل پڑی ہے، ماہرین کی تنقید

پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کے نقش قدم پر چل پڑی ہے، ماہرین کی تنقید۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ٹیکسوں پر چھوٹ دینے کا اختیاردوبارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایف بی آر وزیر خزانہ کی منظوری سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کے ذریعے ٹیکسوں میں چھوٹ دے سکے گا، حکومت نے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 53 میں ترمیم تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے چھوٹ دینے کے اختیارات وفاقی حکومت کی بجائے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حاصل ہونگے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو انچارج وفاقی وزیر کی منظوری سے وقتا فوقتا ای سی سی سے منظوری لے کر ٹیکسوں میں چھوٹ دے سکے گا، اس سے پہلے یہ اختیار صرف حکومت کے پاس تھا۔

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید تنصیر حسین بخاری اور دیگر ماہرین کا کہنا ہے پی ٹی آئی حکومت بھی ن لیگ کے نقش قدم پر چلنا شروع ہوگئی ہے پہلے اس قسم کے اختیارات اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاس ہوا کرتے تھے۔
Load Next Story